لاہور: گھریلو تشدد سے دلبرداشتہ 12 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق رائے ونڈ سندر روڈ کے قریب 12 سالہ لڑکے عتیق نے گھریلو تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق واضح کرنے کے لیے لاش کو فرانزک مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔